ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / رام ناتھ کووند، مودی نے یوم کارگل پر شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا

رام ناتھ کووند، مودی نے یوم کارگل پر شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا

Fri, 27 Jul 2018 11:56:41    S.O. News Service

نئی دہلی ،27جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)  صدر رام ناتھ كووند اور وزیر اعظم نریندر مودی نےیوم فتح کارگل(کارگل وجےدیوس) پر جمعرات کو شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

مسٹر كووند نے ٹویٹ کر کے کہاکہ یوم فتح کارگل پر ہرہندوستانی ہماری مسلح افواج کی کوششوں اورالوالعزمی کی تعریف کرتا ہے۔ سبھی ہندوستانی کارگل کے شہیدوں کی قربانی کوسلام کرتے ہیں۔ ہم ان کے اہل خانہ کے ہمیشہ شکرگزار رہیں گے۔
مسٹر مودی نے ٹویٹ کیا کہ یوم فتح کارگل پر قوم ان لوگوں کو خراج عقیدت پیش کر رہی ہے، جنہوں نے آپریشن فتح کے دوران ملک کی خدمت کی۔ ہمارے بہادر فوجیوں نے اس بات کو یقینی بنایا کہ ہندوستان محفوظ رہے اور امن کے ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کرنے والوں کو مناسب جواب دیا۔

انہوں نے ایک دیگر ٹویٹ میں کہا کہ آپریشن فتح کے دوران اٹل جی کی طرف سے فراہم کی گئی بہترین سیاسی قیادت کوہندوستان ہمیشہ فخر کے ساتھ یاد رکھے گا۔ انہوں نے ہمارے مسلح افواج کی حمایت کی اور عالمی سطح پر ہندوستان کا رخ واضح کیا۔


Share: